سُلیا:31؍اگست(ایس اؤ نیوز)کوڈیالبائیل ڈگری کالج کی ایک طالبہ کے ساتھ اسی کالج کےایک متعلم بات کئےجانےکو برداشت نہ کرتےہوئے ایک ٹیم نے طلبا پر سنگین حملہ کیا ہے ۔ معاملےکو لے کر سلیا پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔ دکشھت ، دھنوش، پرجول، تنوج ، اکشھئے، موکشھت، گوتم اور دیگر کے خلاف 143،147،148،323،324،506کے ساتھ 149 آئی سی سی دفعات کے تحت پولس نے کیس درج کرلیا ہے۔ حملہ کا شکار ہونےو الے طالب علم کی شناخت کالج کے بی کام اول میں زیر تعلیم محمد صنیف بتائی گئی ہے۔
کالج کی ایک طالبہ میری دوست ہے اس کے ساتھ بات چیت کرنا چند طلبا کو ناپسند ہونے کی وجہ سے 30اگست کی صبح 30-10بجے میں جب کلاس روم میں تھا تو ہماری ہی کالج میں زیر تعلیم بی بی اے فائنل کے طلبا دکشھت اور دھنوش نے مجھے بات کرنے کے بہانے کالج میدان لے گئے۔ وہاں موجود کالج کے دیگر طلبا پرجول ، تنوج، اکشھئے، موکشھت اورسلیا کی این ایم سی کالج کے گوتم اور دیگر نے میرا کالر پکڑ کر بتا توکیوں اس لڑکی سےبات چیت کرتاہے۔ کہتے ہوئے انکے ہاتھوں میں موجود ڈنڈوں سے مجھ پر حملہ کیا اور دھمکی دی کہ آئندہ اس لڑکی سے بات کی تو تجھے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ کہا۔ اس کے بعد میں نے گھروالوں کو اطلاع دی ۔ شدید زخمی ہونےکی وجہ سے سلیا سرکاری اسپتال میں علاج کرایاگیا اور مجھ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر سلیا پولس تھانے میں شکایت درج کرنےکی محمد صنیف نے جانکاری دی ۔